• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی میں توسیع، وائٹ ہاؤس کا خیرمقدم

غزہ جنگ بندی میں دو روز کی توسیع ہوگئی۔ وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں رہا ہونیوالے 20 یرغمالیوں میں امریکیوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ 

دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ جنگ بندی میں مزید توسیع دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا اگلے دو روز میں حماس 20 افراد کو رہا کرے گا۔ رہا ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہوں گے۔ 

جان کربی نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔ توسیع سے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں امدادی کارروائی ممکن ہو رہی ہے۔ غزہ میں تیل سمیت امدادی سامان کے ٹرکوں کی تعداد بڑھی ہے۔ 

جان کربی نے کہا کہ یرغمالیوں میں 8 یا 9 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا امداد کےلیے جنگ بندی کے ہر دن کے ہر گھنٹے کا فائدہ اٹھائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید