• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ ٹاؤن ، باٹا پور، داتا دربار، شالیمار اور دیگر علاقوں میں لوٹ مار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈاکوؤں نےمصطفی ٹاؤن میں جنید کے گھر میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 40 ہزار ، زیورات، موبائل فون ،باٹا پور میں جاوید اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 70 ہزار ، زیوارات اور موبائل فون،داتا دربار میں معین سے 2لاکھ17ہزار روپے،شالیمار میں علی سے ایک لاکھ 30 ہزار و موبائل فون،ہربنس پورہ میں حمزہ سے 42ہزار روپے و موبائل فون،اقبال ٹاؤن میں ریحان سے 34 ہزار روپے اور موبائل فون ،گلشن اقبال میں رضا سے22 ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں زاہد سے6 ہزا اور موبائل فون لوٹ لیا ۔ چوروں نے سندر اوربرکی کے علاقوں میں سے 2گاڑیاں، شاہدرہ ٹاؤن میں رکشہ جبکہ سبزہ زار، ستوکتلہ،شاہدرہ، نواں کوٹ، شفیق آباد، ساندہ، نشترکالونی، کاہنہ اور باٹا پور سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئے۔
لاہور سے مزید