• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک یو اے ای معاہدے، معاشی صورتحال میں بہتری میں مدد ملے گی، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد آنے والی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج معاشی عدم استحکام کا خاتمہ ہوگا جس کے لئے اس حکومت کو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں، صنعت کاروں کو اعتماد دینا ہوگا،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے سے ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔