کراچی (جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کی سابق سیکرٹری اطلاعات ثمر ہارون بلور کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیوں اختیار کی، حاجی غلام بلور پشاور کیوں چھوڑ گئے، اے این پی سے کیا اختلافات تھے، کیا بلور خاندان تقسیم ہوگیا ہے، شہبازشریف نے کیا آفرز کیں؟۔ اِن تمام موضوعات پر اُن سے گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔