• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسنیا، 1995کے شہداء کی یاد میں سالانہ تعزیتی ریفرنس، عون چوہدری کی شرکت

کراچی ( جنگ نیوز) بوسنیا میں 1995 میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی یاد میں سالانہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سراجیوو میں ہونے والے ریفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی، ریفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر مملکت عون چوہدری اور بوسنیا میں تعینات پاکستان کے سفیر میجر جنرل ریٹائر ڈ سید قیصر عباس شا ہ نےکی۔ عون چوہدری نے تعزیتی ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا خط پیش کیاجسےاس موقع پر پڑھ کر سنایا گیا ۔عون چوہدری نے شہید ہونے والے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں بوسنیا کے صدر مملکت سمیت دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید