• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کیساتھ مکمل ہو گیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات نے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی آخری بعد از حج پرواز جمعرات کی رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی ۔پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے ۔
ملک بھر سے سے مزید