اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )افغانی سے20 لا کھ رشوت طلب کرنے پر FIAکے 2اہلکار گرفتار ، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر ادارے میں بھی احتساب کا عمل تیز کر دیا گیا ، ملزمان سب انسپکٹر وسیم ،کانسٹیبل عاقب شامل ، ڈی جی رفعت مختار کی ہدایت پر احتساب کا عمل تیز،4 رکنی JITتشکیل ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار کر کے تفتیش کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ، گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں ، گرفتار اہلکار اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے جنہوں نے افغان شہریوں کو جاری کردہ ای ویزے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم زبیر سے دوران جسمانی ریمانڈ کے دوران 20 لاکھ روپے رشوت کا تقاضا کیا اورجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی یقین دہانی کروائی ، افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان عبدالعزیز، احمد سخی، عاطف احمد، نادر رحیم عباسی، ابرار احمد اور زبیر احمد کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے،تفتیشی جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خلیل کر رہے ہیں جس میں سب انسپکٹر شمس خان، سب انسپکٹر شہریار اور کانسٹیبل مہدی شامل ہیں ۔