• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این بی پی اور جوبلی لائف کے دو منصوبے متعارف

کراچی(نیوز ڈیسک ) جوبلی لائف انشورنس نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے اشتراک سے مالی تحفظ کے دو منصوبے متعارف کروائے ہیں۔جوبلی صحت شفا تکافل (شریعہ کے مطابق) اور جوبلی اعتبار پلان (روایتی نظام کے عین مطابق)۔ اس اشتراک کا مقصد پاکستان بھر میں عوام کو معیاری صحت کی سہولیات اور مالی تحفظ کی فراہمی تک رسائی دینا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کے اہم نمائندگان نے شرکت کی، جن میں این بی پی کی جانب سے فیصل احمد ٹوپرا، گروپ چیف ریٹیل بینکنگ گروپ اور جوبلی لائف کی جانب سہیل فخر، گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ بنکاشورنس شامل تھے۔جوبلی صحت شفا تکافل ایک ملک گیر، 24 گھنٹے دستیاب کیش لیس سہولت ہے جو ہسپتال میں داخلہ کوریج فراہم کرتا ہے اور علاج میں معاونت کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید