کراچی (اسد ابن حسن) بین الاقوامی تنظیم نے دنیا بھر کے 10 ایسے بہترین ایئر فورس کی فہرست جاری کر دی ہے جو بیگیج ہیڈنگ کے حوالے سے سے بہترین ہیں۔ ان ایئرپورٹس پر نہ صرف ڈائریکٹ فلائٹس بلکہ کنیکٹنگ فلائٹس کہ مسافروں کا بیگ دیر سے پہنچنے یا گم ہونے کی شکایت نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ان ایئرپورٹس میں تائیوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اوساکا، چانگی ایئرپورٹ سنگاپور، حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوہا، بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ہانیڈا ایئرپورٹ ٹوکیو، ناریتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹوکیو، انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سیئول، نا گویا ایئرپورٹ سینٹریار اور کوپن ہیگن ایئرپورٹ شامل ہیں۔