• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پہلی بار اڑھائی سال کے انتظار کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار اڑھائی سال کے انتظار کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا، سکول ٹیچر ماریہ فیاض نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے خلاف گاڑی نام کرانے کا مقدمہ جیت لیا۔ سائلہ نے اپنی تنخواہ سے بچت کر کے اپنے لئے 1990 ماڈل کی  گاڑی خریدی اور یہ اس گاڑی کی دسویں مالک تھیں۔ انہوں نے 21 جنوری 2020 کو گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کرانے کیلئے اپنے شوہر کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس بھیجا، ای ٹی او نے گاڑی چیک کی اور مطلوبہ فیس لے کر رسید دے دی، لیکن اسی شام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے کال موصول ہوئی اور فارنزک کیلئے گاڑی دوبارہ ای ٹی او کے پاس لانے کا کہا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید