• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: بلوچستان کے نوادرات پاکستان واپس بھجوا چکے، سفارتخانہ پاکستان

پیرس(رضا چوہدری)بلوچستان حکومت کی طرف سے نوادرات سے متعلق مراسلہ ارسال کرنے کے بیان پر فرانس میں سفارتخانہ پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات کو سفارت خانہ رواں سال کے اوئل میں پاکستان واپس بھجوا چکا ہے، فرانس میں پاکستانی سفارتخانے میں اب کوئی نوادرات موجود نہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ محکمۂ ثقافت و آثارِ قدیمہ بلوچستان کو نوادرات کیلئے اسلام آباد رابطہ کرنا چاہیے۔
ملک بھر سے سے مزید