انقرہ (اے ایف پی) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گزشتہ روز انقرہ میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں نظر نہیں آئے ،جس کا اعلان ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کیا تھا، لیکن ایران کی جانب سے اس میں شرکت کے حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے حوالے سے الجھن اس کشیدگی کی نشاندہی کرتی ہے جو اسرائیل اور حماس جنگ کے بارے میں دونوں ممالک کے مشترکہ خیالات کے باوجود دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان پائی جاتی ہے۔