کے الیکٹرک کی جانب سے 24-2023ء کے سالانہ مینٹیننس کے کام کے باعث 3 دسمبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ 3 دسمبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شٹ ڈاؤن صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ہو گا۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کے باعث شہر کو 75 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہو گا۔
ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ شہریوں سے التماس ہے کہ پانی کا ذخیرہ کریں اور احتیاط سے استعمال کریں۔