کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ کراچی کی ترقی سے ہوکر گزرتا ہے،کراچی کی ترقی کا راستہ روکنے والا پاکستان کا کھُلا دشمن ہے۔ یہ بات انہوں نے کورنگی ٹائون کے دورے میں ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات اور بات چیت میں کیا، انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات میں اپنی تمام روائتی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی،کراچی کے مسائل اس وقت حل ہونگے جب کراچی کے تعلیم یافتہ نوجوان منتخب ہوکر ایوانوں میں پہنچیں گےْ۔