دوسری عالمی جنگ کے دوران لاپتہ ہوجانے والا فائٹر طیارہ 80 برس بعد مل گیا۔
یہ طیارہ اتحادیوں کے قبضے سے چند دنوں قبل اٹلی پر بڑی بہادری کے ساتھ حملے کے دوران غائب ہوگیا تھا اور اب اٹلی کی مشرقی سمندری حدود میں واقع خلیج مینفریڈونیا میں سمندر کے اندر 40 فٹ کی گہرائی سے دریافت کیا گیا ہے۔
اس کا پائلٹ 22 سالہ امریکی ہواباز سیکنڈ لیفٹیننٹ وارن سنگر اپنے P-38 لائٹننگ کے ساتھ 25 اگست 1943 کو غائب ہوگیا تھا۔
اب 80 برس بعد غوطہ خوروں نے اس طیارے کو سمندر کی گہرائی میں دریافت کرلیا۔