سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا ٹرولز کا سامنا کرنا اب بھی سیکھ رہی ہیں۔
سہانا خان فلم ساز زویا اختر کی فلم دی آرچیز سے اداکاری کا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سہانا خان نے انکشاف کیا کہ وہ اب بھی ٹرولز کا سامنا کرنے میں کمزور ہیں۔
سہانا خان کا کہنا تھا کہ میں ٹرولز کا اچھے سے سامنا نہیں کرتی، میں ٹرولز کا سامنا کرنا ابھی سیکھ رہی ہوں۔
تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے لیے مداحوں کے تبصرے زیادہ اہم ہیں کیونکہ یہ انہیں قابلِ قدر احساس دلاتے ہیں۔
سہانا خان نے اپنے تجربے کو بتاتے ہوئے کہا وہ جب کالجز جاتی ہیں وہاں خصوصی طور پر لڑکیوں سے ملاقاتیں کرتیں تو حقیقت میں لوگوں سے ملنا انتہائی خوشگوار ہوتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہی سب کچھ حقیقت ہے اور وہ (انٹرنیٹ ٹرولنگ) حقیقت نہیں ہے۔