غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام سے دلبرداشتہ شخص نے پیرس میں چاقو سے حملہ کرکے جرمن سیاح کو ہلاک اور برطانوی شہری سمیت دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔
اللّٰہ اکبر کا نعرہ لگاکر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ حملہ آور کا نام مقامی میڈیا نے ارمند آر بتایا ہے۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزم کو ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے پر 2016 میں پہلے ہی ’’چار سال قید‘‘ کی سزا ہو چکی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی پراسیکیوٹرز حملے کی تحقیقات کریں گے۔