کراچی کے صنعت کاروں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں احتجاج کیا ہے۔
اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ پی ایچ ایم اے جاوید بلوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے 11 صنعتی زون کی اکثرصنعتیں بند ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ آج کی ٹوکن ہڑتال ہے، کچھ ممبران ہڑتال کا دورانیہ ایک ہفتے تک بڑھانے کا کہہ رہے ہیں، وفاقی سیکریٹریز نے رابطے کیے ہیں لیکن ان کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں جو فیصلہ کرنے والے ہیں وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں۔
جاوید بلوانی نےکہا کہ ایک یونٹ بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کپیسٹی پیمٹ لے رہے ہیں، لائن لاسسز اور سرکلر ڈیٹ کے پیسے بھی ہم سے لے رہے ہیں۔