ملتان(سٹاف رپورٹر )خواتین یونیورسٹی شعبہ انگریزی کے زیراہتمام 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آج سے شروع ہوگی،کانفرنس کاعنوان ’’زبان اور ملٹی ڈسپلنری ریسرچ‘‘ رکھا گیا ہے ، کانفرنس کی پیڑن ان چیف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور فوکل پرسن رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان ہیں، کانفرنس میں انٹرنیشنل ریسرچر پروفیسر سٹیفن ڈی کریرشن، ڈاکٹر شرلی آر سٹینبرگ ، ڈاکٹر محمد افضال ، ڈاکٹر علی کاکراکس،ڈاکٹر لانس کومنگ،ڈاکٹر علی جلالین، ڈاکٹر بشرات فلاحی، ڈاکٹر رقمی اور ڈاکٹر ہیو فن چنگ اپنے مقالات پیش کریں گے جبکہ ملکی سکالر اور ماہرین تعلیم بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔