• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 10 افراد گرفتار، چرس، ہیروئن اور شراب برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ملزم آفتاب سے 1100 گرام چرس ملزم ریاض سے 1080گرام چرس ملزم سبطین سے 10لیٹر ملزم ارشاد سے 20لیٹر ملزم سبطین نواز سے 10لیٹر ملزم فہیم جاوید سے 90لیٹر شراب ملزم عرفان سے 1050گرام ہیروئن ملزم شان عباس سے 10لیٹر شراب ملزم جمشید علی سے 1100گرام ہیروئن اور ملزم ارشد سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، صدر جلالپور پولیس نے خاتون کو زبردستی کالا پتھر پلانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ٹریفک حادثہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کے الزام میں پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شہری کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش کرکے نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس نے 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،جعلی و خود ساختہ سرٹیفیکیٹ بنانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پٹواری سے بدتمیزی اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شاہ شمس پولیس کو قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شہری کے اے ٹی ایم کارڈ سے بینکوں سے لاکھوں کی رقم نکلوانے کے الزام میں پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے چوری کی بھینس برآمد کرکے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید