• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کے موقع پر پی پی کے زیر اہتمام تقاریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پی پی کے زیر اہتمام تقاریب، جمہوریت کے لیے خدمات پر سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکرایڈووکیٹ  نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفۂ سیاست کو اپنائے بغیر پاکستان کو درپیش معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے نجات ممکن نہیں، آج غربت، جہالت، بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اٹھارویں برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ایم این اے علی قاسم گیلانی، وکلا، سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دریں اثنا سابق مشیر محترمہ بینظیر بھٹو برائے امور تجارت، انفارمیشن سیکرٹری ملتان ڈویژن سلیم راجہ اور مرزا نذیر بیگ سینئر نائب صدر پیپلز علماء ونگ جنوبی پنجاب نائب صدر ان کی قیادت میں قافلہ کی صورت میں گڑھی خدابخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹوکے مزار پر حاضری دی جب کہ ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں پی ایل ایف کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کی تقریب سے ایم این اے سید علی قاسم گیلانی،صدر پی ایل جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق،ضلعی صدر پی ایل ایف ملتان بیرسٹر فیض رسول لابر،جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملتان صفدر سانہ سیال،سید عارف شاہ اور سید حسنین گیلانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدنے پاکستان میں مضبوط جمہوریت کے قیام کے لئے نہ صرف اپنی جان قربان کی۔
ملتان سے مزید