ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نےآفیسر کالونی کا دورہ کیا اور علاقے کے مجوزہ اپ گریڈیشن کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کمشنر ملتان نے پارک کی اپ لفٹنگ، دستیاب سہولتوں میں بہتری اور گرین بیلٹس کو مؤثر اور خوبصورت انداز میں بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر ملتان نے سڑک اور نجی املاک کے درمیان موجود کچی جگہوں کو پکا کر کے اپ گریڈ کرنے، بے ہنگم بجلی اور کیبل کے تاروں اور کھمبوں کو منظم و درست کرنے کے احکامات بھی دیے۔