• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلاپ فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کرنے کا افسوس نہیں، ناگا چیتنیا

ناگاچیتنیا (دائیں) اور عامر خان (بائیں) - فوٹو: فائل
ناگاچیتنیا (دائیں) اور عامر خان (بائیں) - فوٹو: فائل

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار ناگا چیتنیا کا کہنا ہے کہ انہیں فلاپ فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کرنے کا افسوس نہیں ہے۔

فلم لال سنگھ چڈھا میں ناگا چیتنیا کے علاوہ عامر خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھائے۔ فلم گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہوئی جو ناکام ثابت ہوئی۔ 

تاہم ایک تازہ انٹرویو کے دوران ناگا چیتنیا کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ فلم لال سنگھ چڈھا کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ 

انٹرویو کے دوران ناگا چیتنیا کا کہنا تھا کہ میں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا ہے اور عامر خان کے ساتھ کام بھی کیا۔ 

 ناگا چیتنیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے یہ فلم کی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید