• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، کرسمس اور اولمپک گیمز کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنا شروع

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس میں رواں ماہ کرسمس تہوار اور سال نو کے علاوہ اولمپک کے موقع پر سیکیورٹی پر سوال اٹھنے شروع ہو گئے ، خصوصی طور اولمپک کیمپوں کےدریائے سین پر افتتاحی تقریب کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات اٹھے ہیں۔ فرانسیسی حکام کا اصرار ہے کہ وہ اس تقریب کو منتقل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور ایفل ٹاور کے قریب ہفتہ کے مہلک حملے کے بعدسخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ پیرس میں آئندہ سال اولمپک گیمز کی میزبانی سے قبل سیکیورٹی کے بارے میں سوالات ہفتے کو ایفل ٹاور کے قریب ہونے والے حملے کے بعد اٹھائے جا رہے ہیں ،جس میں ایک جرمن فلپائنی سیاح کی جان گئی تھی۔چھرا گھونپنے کا واقعہ مستقبل کے حفاظتی دائرے کے اندر ہوا جو 26 جولائی کو گیمز کے آغازپر دریائے سین کے دونوں کناروں کا احاطہ کرے گا۔10,500 ایتھلیٹس کے لیے شو اور پریڈ اس آبی گزرگاہ کے ساتھ ہو گی، جو فرانسیسی دارالحکومت سے گزرتی ہے اور توقع ہے کہ 15 ملین شائقین پیرس کا سفر کریں گے۔ ایونٹ کا حجم اور دائرہ کار اسے ایک ایسے شہر میں عوامی تحفظ کا ایک مشکل چیلنج بنا دیتا ہے جو بار بار شدت پسندوں کے حملوں کی زد میں رہتا ہے۔ اکتوبر کے وسط میں پاس-ڈی-کیلیس میں اراس میں ہونے والے حملے میں ایک استاد کی جان چلی گئی اور اس کے نتیجے میں فرانس کے قومی سلامتی کے انتباہی نظام کو زیادہ سے زیادہ ایمرجنسی اٹیک کی سطح تک بڑھایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید