ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب میں ارکان شوری نے شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ارکان شوری شہزادی ڈاکٹر الجوھرہ بنت فہد آل سعود، ڈاکٹر ایمان الجبرین، ڈاکٹر عبد الرحمان الراجحی، ڈاکٹرمحمد الجربا، محمد المزید اور ڈاکٹر ھادی الیامی نے قانون شوری کی دفعہ 23 کے تحت توثیق کے قانون کی دفعہ 33 میں ترمیم تجویز کی۔ ارکان شوری نے اس پر بحث کی۔ ڈاکٹرمحمد الجربا نے زور دیا کہ شادی سے قبل طبی معائنے میں نشہ آور اشیا کے استعمال سے پاک ہونے کا پتہ لگایا جانا ضروری ہے۔ اسے بھی ٹیسٹ کا حصہ بنایا جائے۔