• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کی سابقہ کالونیز افریقی ممالک برکینا فاسو، مالی اور نائیجر کا فیڈریشن کے قیام کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مغربی افریقہ کے تین ملکوں برکینا فاسو، مالی اور نائیجر نے فیڈریشن کے قیام کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور اسی سلسلے میں تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے تشکیل دیے گئے پلان کی منظوری دیدی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مشترکہ چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ یاد رہے کہ تینوں ممالک میں فوجی حکومت ہے۔ مالی کے دارالحکومت باماکو میں تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی دو روزہ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ تینوں ممالک ماضی میں فرانس کی نو آبادیات رہ چکے ہیں اور ستمبر میں تینوں ملکوں نے نئے اتحاد کے قیام کیلئے ایک میثاق (الائنس آف ساحل اسٹیٹس) پر دستخط کیے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید