• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کیلئے ہمارے پاس پیسے ختم، کانگریس مزید فنڈ دے، وائٹ ہاؤس

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت کے پاس یوکرین کو دینے کیلئے فنڈز تقریباً ختم ہو چکے ہیں اور اب وائٹ ہائوس نے ارکان کانگریس سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اضافی فنڈز کی منظوری دی جائے کیونکہ سابقہ منظور کردہ فنڈز بس ختم ہونے والے ہیں۔پیر کو ارکان کانگریس کو لکھے ایک خط میں وائٹ ہائوس کے آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (او ایم بی) کی سربراہ شالیندا ینگ نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں امریکی امداد کے نتیجے میں یوکرین نے ’’بڑی فوجی کامیابیاں‘‘ حاصل کی ہیں اور اسی لیے یوکرین کو مزید امداد فراہم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی اقدام کے بغیر، سال کے آخر تک حکومت کے پاس یوکرین کیلئے مزید اسلحہ و گولہ بارود کی خریداری اور امریکی فوجی اسٹاک سے ساز و سامان فراہم کرنے کیلئے وسائل ختم ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے، ہمارے پاس دستیاب پیسہ ختم ہو چکا ہے اور اب وقت بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید