• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’اینیمل‘ میں اسکرین ٹائم کم ملنے پر بوبی دیول نے کیا کہا؟

بوبی دیول— فائل فوٹو
بوبی دیول— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار بوبی دیول کا فلم ’اینیمل‘ میں اسکرین ٹائم کم ملنے پر ردِعمل سامنے آ گیا۔

بوبی دیول نے فلم ’اینیمل‘ میں ولن کا کردار ادا کیا ہے لیکن فلم میں اُنہیں اسکرین ٹائم بہت کم ملا۔

اُنہوں نے اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے اسکرین ٹائم کی کمی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور میں فلم کا کنٹریکٹ سائن کرتے ہوئے اس بات سے آگاہ تھا۔

بوبی دیول نے کہا کہ فلم میں جو کردار میں نے ادا کیا اصل اہمیت اس کردار  کی ہے لیکن پھر بھی میری خواہش تھی کہ اس کردار کو اسکرین پر کچھ مزید وقت دیا جاتا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ میرے پاس اس فلم  کی شوٹنگ کے لیے صرف 15 دن ہوں گے اور میں اس کے بعد سیٹ پر نہیں ہوں گا لیکن شائقین کی جانب سے جس طرح اس کردار کو محبت دی جا رہی اسے دیکھ کر میں بہت خوش ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید