• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو150رنز سے شکست دے دی۔دوسری اننگز میں ہفتے کو مہمان ٹیم 181رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش نے ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔ میزبان ٹیم کے اسپنر تیج الاسلام نے نیوزی لینڈ کے خلاف 10 وکٹیں لیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف 332 رنز بنانا تھے، تیج الاسلام کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔