کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے پاسپورٹ پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔گرفتار ملزمان میں سجاد حسین اور علی حمزہ شامل۔ملزمان پاکستانی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے۔ملزم علی حمزہ کے پاسپورٹس عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا جبکہ ملزم سجادحسین کے پاسپورٹ پر ویزے کے صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پاکستان سے ایران گئے تھے اور ملزمان نے ایران میں ایجنٹ سے مذکورہ ویزے حاصل کئے۔ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔