• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس میچ، کپتان شان مسعود کی ڈبل سنچری، پاکستان کے 391 رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کپتان شان مسعود کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کے باعث پاکستان نے آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کے خلاف پہلی اننگز 391رنز9 وکٹ پر ڈکلیئر کردی ۔ جواب میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹ پر149رنز بنائے تھے۔ شاہین آفریدی اور حسن علی کی عدم موجودگی میں پاکستانی بولر مشکلات پیدا نہ کرسکے۔ شان مسعود نے سات بولر آزمائے۔ خرم شہزاد نے23اورابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پی ایم الیون کے اوپنر مارکس ہیرس اور کیمرون بینکرافٹ نے ٹیم کو 96رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ ہیرس 49اور بینکرافٹ 53رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ جمعرات کو کپتان شان مسعود نے نا قابل شکست 201 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری ہے۔ آسٹریلیا پی ایم الیون کے جورڈن بکھنگم نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔