• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں مزحمت پر شہری زخمی، چارگاڑیاں، 23 موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائلز ،نقدی سے محروم ہوگئے،8افراد سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لئے گئے۔وفاقی دارلحکومت میں بھی شہریوں کو3گاڑیوں اور 12موٹر سائیکلوں سمیت کروڑوں روپے کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ غوثیہ چوک میں دونامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو فائر مار کے زخمی کر دیا اوراس سے25ہزارروپے اور موبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ چونترہ کے علاقہ میں ساجد رزاق کو کپڑے سے باندھ کو اسلحہ کی نوک پر 27 ہزار روپے، موبائل او گاڑی چھین لی گئی ۔ تھانہ کرپا کو محمد آصف نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔خیابان سرسیدمیں خرم شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے، سونا مالیتی 5لاکھ روپے ،موبائل ،گروٹی میں وقاص احمد کے گھر کا کنڈا توڑ کر ایل ای ڈی ، ٹیبلٹ اور سونا مالیتی 7لاکھ روپے ،گلستان کالونی میں شاہیر جلال کے گھر کے دروازے توڑ کر 5لاکھ روپے اور سونا مالیتی 20لاکھ روپے ،ڈھوک راجگان میں محمد بلال کے گھرکے تالے توڑ کر 3 تولہ زیور، ایل سی ڈی ، ملبوسات اور 40ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید