کراچی(این این آئی)تجارتی پابندی کے باوجود بھارتی دھاگہ مختلف ممالک سے اسمگل ہو کر پاکستان آنے کا انکشاف ہوا ہےجو کہ لیبل اور پیکنگ تبدیل کرکے پاکستان بھیجاجاتاہے ۔کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی میں انڈین دھاگے کی اسمگلنگ پر اربوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑے جانے کے بعد ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔کسٹمز حکام کو دھاگے کے درآمدی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے دوران دبئی، ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے ذریعے ہندوستانی دھاگے کی غیرقانونی امپورٹ کا انکشاف ہوا۔ بھارت سے دھاگے کی درآمد پر 2019سے پابندی عائد ہے۔