• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار 8سو84طلبہ و طالبات نے شرکت کی، 5لاکھ 7ہزار 250پاس ہوئے نتیجہ83.7فیصد رہا ۔ نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ وفاق مولانا محمد حنیف جالندھری نے15رمضان المبارک کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں کیا۔ سالانہ امتحانات میں طلبہ و طالبات کی تعداد مجموعی طور پر چھ لاکھ بتیس ہزار پانچ سو بیس تھی، جن میں سے چھ لاکھ پانچ ہزار آٹھ سو چوراسی نے شرکت کی۔ پانچ لاکھ سات ہزاردوسو پچاس پاس ہوئے اور اٹھانوے ہزار چھ سو چونتیس ناکام ہوئے۔ مجموعی نتیجہ 83.7 فیصد رہا۔ درجات کتب میں ملکی سطح پر طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2)میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے محمد احمد نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد رحمت اللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے بشیر احمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید