• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مفتی منیر شاکر پر بم حملے میں 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ ارمڑ میں مفتی منیر شاکر پر بم حملے میں 600گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج، جائے وقوعہ کے علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی،کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پولیس نے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ واقعہ سے متعلقہ رپورٹ پولیس حکام اور صوبائی حکومت کو بھی ارسال کردی ہے ۔شہید مفتی منیرشاکر کی نمازجنازہ بھی ادا کردی گئی۔ پولیس کے مطابق ارمڑ دھماکے میں 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیاجو مسجد کے چھوٹے مخصوص گیٹ کے سامنے نصب کیا گیا تھا۔مفتی منیر شاکر جیسے ہی اس گیٹ سے مسجد میں داخل ہوئے تودھماکا ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے تاکہ دھماکے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ واقعہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید