• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای ویزے پر البانیہ اور اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جانیوالے آف لوڈ

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران ای ویزے پر البانیہ جانے والے مسافر اور دو ایجنٹوں جبکہ جعلی اسناد اور سٹڈی ویزے پر آذربائجان جانے والے دو مسافر فیصل آباد ائرپورٹ پر آف لوڈ کر کے حراست میں لے لئے امیگریشن نے تین مسافروں اور دو ایجنٹوں کو گرفتار کر کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا ۔ جعلی تعلیمی اسناد اور سٹڈی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کرعمیر یوسف اور عثمان علی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم عمیر یوسف نے جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر سٹڈی ویزا حاصل کیا۔ ملزم کے تعلیمی سرٹیفکیٹ پر لگی وزارت خارجہ کی مہریں بھی جعلی نکلیں۔ ملزم عمیر یوسف نے 4 لاکھ روپے میں ایجنٹ الطاف سے جعلی سرٹیفکیٹ اور ویزا حاصل کیا، جبکہ ملزم عثمان علی ایم بی بی ایس سٹڈی ویزا پر جا رہا تھا، ملزم سے جعلی میٹرک اور ایف ایس سی اسناد برآمد، ملزم عثمان علی نے 9 لاکھ روپے میں ایجنٹ احسن سے ویزا کا معاہدہ کیا، 4لاکھ روپے ادا کر چکا تھا، گرفتار مسافروں کو آف لوڈ کر کے قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔ دریں اثناء ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اہم خبریں سے مزید