• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز قتل: پوسٹ مارٹم کرنیوالے سرکاری ڈاکٹر کی ضمانت منظور

میرپورخاص(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی میرپور خاص کی عدالت نے توہین رسالت کے مقدمہ میں نامزد عمرکوٹ کے ریائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی19 ستمبر2024کو میرپور خاص کے سندھڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپور خاص میں لاش کاپہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے گرفتار سرکاری ڈاکٹر منتظر مہدی کیدو لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر درخواست ضمانت پرفریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ڈاکٹر منتظر مہدی پر الزام ہے کہ انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹر شاہنواز پر کیے گئے تشدد کو چھپایا تھا، جس کی بنیاد پر ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کیا تھا، کیس کی سماعت کے بعد ڈاکٹر منتظر مہندی کے وکیل قلندر بخش لغاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت کی جانب سے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید