• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار میں وہ ہیں جنہیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، 2018ء میں یہی ہوا، شاہد خاقان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عوام پاکستان پارٹی نے کراچی میں اپنی سیاسی سر گرمیوں کو فعال کردیا، کراچی میں نئے صوبائی دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے کار کنوں اور رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دفتر کی تقریب میں کار کنوں کا جو ش و خروش قابل دید رہا، اس موقع پرسابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف کی پامالی نمایاں ہیں، نہ تو میڈیا اور نہ ہی سیاست آزاد ہے، اقتدار میں وہ ہیں جنہیں عوام نے ووٹ نہیں دیا 2018ء میں بھی یہی ہوا تھا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کو موقع نہیں ملے گا تو وہ بیرون ملک جائے گا یا پہاڑوں پر بندوق اٹھائے گا، ہر شخص چاہتا ہے ملک ترقی کرے اس کا گھر ترقی کرے، آج صاحب اقتدار کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں کہ نوجوان کیا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید