• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ سروسز اکیڈمی ہیلتھ کیئر ورک فورس ایکسپورٹ انیشی ایٹو متعارف کرائیگا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ہیلتھ سروسز اکیڈمی پریئر لرننگ ریکگنیشن پروگرام کے تحت ایک منفرد ہیلتھ کیئر ورک فورس ایکسپورٹ انیشی ایٹو متعارف کرا ئے گاجس کا مقصد پاکستانی طبی ماہرین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دیکر انہیں عالمی صحت کی منڈیوں میں روزگار کیلئے تیار کرنا ہے،ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان اور ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ندیم سجاد کیانی نےکہا یہ اقدام نہ صرف دنیا بھر میں صحت شعبے میں درپیش افرادی قوت کے بحران کو کم کریگا بلکہ پاکستانی معیشت کے استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کریگا ،وائس چانسلر کا کہنا تھا یہ اقدام پاکستان میں طبی شعبے میں بیروزگاری کے خاتمے اور معیشت کے استحکام میں مدد دیگا، پی ایل آر پروگرام کے ذریعے فراہم کردہ سرٹیفائیڈ ٹریننگ پاکستانی ماہرین کو ترقی یافتہ ممالک میں اعلیٰ تنخواہ والی ملازمتیں حاصل کرنے میں مدد دیگی جس سے ملک کے وسیع تربیت یافتہ افرادی وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے گایہ اقدام پاکستان کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گا،ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس کے مطابق، ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے پی ایل آر پروگرام کو عالمی معیارات اور بہترین عملی طریقوں کے مطابق ڈیزائن کیا ہےپروگرام کے ذریعے پاکستانی طبی ماہرین کو وہ تمام مہارتیں، سرٹیفیکیشنز اور تکنیکی معلومات فراہم کی جائیں گی جو انہیں عالمی صحت کے شعبے میں کامیابی کیساتھ ضم ہونے کے قابل بنائیں گی پروگرام کے تحت بین الاقوامی کلینیکل سٹینڈرڈز میں شرکاء کو مریضوں کی دیکھ بھال، ایمرجنسی ریسپانس اور جدید طبی طریقہ کار کی عملی تربیت دی جائے گی، ثقافتی اور لسانی مہارت میں طبی ماہرین کو بین الاقوامی سطح پر موثر ابلاغ کیلئے زبان کی مہارت اور ثقافتی مطابقت کی تربیت دی جائیگی،سرٹیفکیشن اور لائسنسنگ امتحانات کی تیاری میں شرکاء کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ میڈیکل لائسنسنگ امتحانات پاس کرنے کیلئے خصوصی تربیت فراہم کی جائیگی،پروگرام پاکستانی طبی افرادی قوت کو بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں متعارف کرانے میں معاون ثابت ہوگا ۔
اہم خبریں سے مزید