• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدی ایل این جی حکومت کے لئے دردسر بن گئی

لاہور( ایجنسیاں)درآمدی ایل این جی حکومت کے لئے درد سر بن گئی‘پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ملک میں ایل این جی سرپلس ہوگئی‘ پائپ لائنوں پر دبا ئوکم کرنے کے لیے مقامی گیس کی پیداوار کم کردی گئی۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے حوالے سےبتایاگیاہے کہ قطر سے 5ایل این جی کارگوز پہلے ہی منسوخ کرائے جاچکے، حکومت مزید 3 گارگوز کو واپس عالمی مارکیٹ میں بھیج چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مہنگی ہونے کے باعث پاور سیکٹر میں استعمال کم ہوگیا، پاور سیکٹر صرف 200ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی استعمال کررہا ہے۔ درآمدی ایل این جی پائپ لائنوں میں ڈالنے سے سسٹم پر بھی دبا ئوبڑھ گیا، پائپ لائنیں بچانے کیلئے مقامی فیلڈ سے گیس کی پیداوار روکی جارہی ہے، مقامی کنوئوں سے روزانہ 300ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار روکی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید