• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کھپت بڑھانے کیلئے قومی خصوصی ایکشن پلان کا اجراء

بیجنگ (این این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے حال ہی میں "کھپت بڑھانے کے لئے خصوصی ایکشن پلان" جاری کیا ہےایکشن پلان میں شہری اور دیہی آبادی کی آمدنی بڑھانے، خدمات کی کھپت کے معیار کو بہتر بنانے سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے، بڑے پیمانے پر کھپت کو اپ گریڈ کرنے ، ماحول کو بہتر بنانے ، پابندیوں کا جائزہ لینے اور بہتر بنانے اور پالیسی کو بہتر بنانے کے اقدامات سمیت آٹھ حصے شامل ہیں.چین کے تمام علاقوں اور محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی حالات کے مطابق عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے کھپت بڑھانے کےلئے مختلف پالیسیوں اور اقدامات کے تیز اور بہتر نفاذ کو فروغ دیں۔
اہم خبریں سے مزید