• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کم ہوگیا

دسمبر کے 6 کاروباری دنوں میں تقریباً 5 ہزار 700 پوائنٹس اضافے کے بعد آج 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کم ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 66 ہزار 11 پر بند ہوا ہے۔

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس ایک ہزار 435 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاورباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی تاریخی بلند ترین سطح 66 ہزار 564 بنائی۔

حصص بازار میں آج ایک ارب 21 کروڑ شیئرز کے سودے 33 ارب 42 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 462 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید