پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس نومبر 2023 میں 16 اعشاریہ 58 فیصد بڑھ گیا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نومبر میں 8611 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 531 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔
نومبر میں 100 انڈیکس 9 ہزار 480 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کی بلند ترین سطح ریکارڈ 61 ہزار 555 رہی جبکہ کم ترین سطح 52 ہزار 75 رہی۔
حصص بازار میں نومبر کے دوران 13 ارب 74 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 440 ارب روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن نومبر کے اختتام پر 1177 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 729 ارب روپے ہے۔