• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں مصروف پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ بیٹرز کی بنیادی اسکلز بہتر بنانے پر کام کر رہا ہوں۔

دبئی میں انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی گزشتہ روز روایتی حریف بھارت کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 کے بیٹرز کی بنیادی اسکلز بہتر بنانے پر کام کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کی گیپ میں شارٹ کھیلنے کی تکینک بہتر کی جارہی ہے، نوجوان بیٹرز کے قدموں کے استعمال کی تکنیک درست نہیں ہوتی۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ یہی وقت ہے نوجوان بیٹرز کی تکنیک کو بہتر کیا جائے، عموماً جونیئر سطح پر تیکنک پر کام نہیں کیا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بحیثیت ہیڈ کوچ میرا مقصد جونئیر کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کرنا ہے، یہ عہدہ چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا۔

محمد یوسف نے یہ بھی کہا کہ جب کھلاڑی پاکستان ٹیم میں جاتا ہے تو اس وقت تیکنک بہتر کرنا مشکل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹرز میں بیک فورٹ اور فرنٹ فورٹ کی مومنٹ میں کمی ہے، جونئیر کھلاڑیوں کو بتایا کہ میچ سے قبل مخالف ٹیم سے فرینڈلی ماحول نہیں بنانا چاہیے۔

ہیڈکو چ کا کہنا تھا کہ فرینڈلی ماحول ہوگا تو میچ میں ایگریشن کیسے آئے گی؟ آسٹریلین کرکٹرز کی مثال سامنے ہے، میچ سے پہلے مخالف ٹیم سے کوئی دوستی یاری نہیں آنی چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید