خوبرو بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ سے اپنی چھوٹی بہن کی ٹیوشن کی فیس ادا کی۔
اننیا پانڈے اپنی نئی فلم ’کھو گئے ہم کہاں کی‘ ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو اوور دا ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 26 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔
فلم کے ٹریلر لاؤنچ کے موقع پر وہ ساتھی اداکاروں سدھانت چتورویدی اور آدرش گورو کے ہمراہ موجود تھیں۔
اس موقع پر فلم کی کاسٹ سے دلچسپ سوالات کیے گئے جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ آپ نے اپنی پہلی تنخواہ سے کیا خریدا تھا؟
اننیا پانڈے نے اپنی باری پر اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ سے اپنی چھوٹی بہن کی فیس ادا کی تھی۔
چھوٹی بہن کی فیس کی ادائیگی سے متعلق یہ بھی بتایا کہ وہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنی بہن کی پرورش اور اس کی تعلیم میں کسی بھی طرح اپنا بھی حصہ ڈالیں۔
خیال رہے کہ اننیا پانڈے نامور اداکار چنکی پانڈے اور کاسٹیوم ڈیزائنر بھوانا پانڈے کی بیٹی ہیں، ان کی چھوٹی بہن کا نام ریسا پانڈے ہے جو 19 برس کی ہیں۔