ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب اور ایران کے درمیان پروازوں کی بحالی کے لیے مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔ریاض، جدہ اور دیگر شہروں سے تہران کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کے لیے مختلف فضائی کمپنیوں سے بات چیت ہو رہی ہے۔ ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ محمد محمدی بخش نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں کی بحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔