جاپان میں زندگی بسر کرنے والے گوریلے ’شبانی‘ نے دلکش نر گوریلے کا خطاب حاصل کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیدر لینڈز میں پیدا اور آسٹریلیا میں پرورش پانے والا یہ گوریلا آج کل جاپان کے چڑیا گھر میں اپنی زندگی بسر کر رہا ہے۔
اس کی زندگی کی کہانی غیر معمولی ہے، اس نے پہلی بار سب کی توجہ 2007ء میں اس وقت حاصل کی جب اسے دلکش، ہینڈسم اور فوٹوجینک کے خطاب سے نوازا گیا۔
’شبانی‘ نامی اس گوریلے کی خوبصورتی ایسی ہے جو دیکھنے والے بالخصوص خواتین زائرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔
سیاح و شائقین اسے دیکھنے کے لیے بار بار چڑیا گھر کا رخ کرتے اور اس کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے حربے آزماتے ہیں۔
شبانی گوریلے کی ایک نہیں بلکہ دو بیویاں ہیں جن سے وہ وفادار اور خوش ہے۔
2015ء میں ہیگاشیاما چڑیا گھر نے شبانی کی تصاویر پر مشتمل ایک آفیشل فوٹو البم جاری کیا تھا جس کی 15 ہزار سے زائد کاپیاں دیکھتے ہی دیکھتے فروخت ہو گئی تھیں۔