بانیٔ پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ و فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف جنگ بندی کی حمایت کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے جنگ بندی کی حمایت میں بیان جاری کر دیا۔
انہوں نے عراق اور غزہ جنگ میں ہونے والی بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد غیر معمولی ہے۔
جمائما نے لکھا ہے کہ غزہ میں ایک ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 سالہ عراق جنگ میں جاں بحق بچوں سے زیادہ ہے۔