• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس ایک مرتبہ پھر تاریخی سطح پر پہنچ کر گرگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس نے مسلسل نویں روز تاریخ کی بلند ترین سطح رقم کی اور پھر گرگیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے آج کاروبار کا اختتام ایک ہزار 146 پوائنٹس کم ہو کر 65 ہزار 280 پر کیا۔

گراوٹ سے قبل ایک موقع پر انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 67 ہزار سے اوپر بھی ہوا لیکن اضافہ برقرار نہ رہ سکا۔ انڈیکس کی کاروباری دن میں تاریخی بلند ترین سطح 67 ہزار 93 بنی۔

حصص بازار میں آج ایک ارب 35 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 175 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 368 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید