• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق شوگر، بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کی ادویات نہیں مل رہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادویات کی قلت پر سرکاری اسپتالوں کے مریضوں نے شکایات کی ہیں، سرکاری اسپتالوں کی اگر فنڈ نہ ملنے کی شکایات ہیں تو ان کو فنڈز مل جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک انتظامیہ نے ہمیں فنڈ سے متعلق درخواست نہیں دی، ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ ادویات کی قلت ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے ادویات نہیں بن رہیں، ادویات کمپنی اگر ادویات نہیں بنائیں گی تو سندھ کیا پورے پاکستان میں قلت ہو گی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ادویات کے معاملے پر وفاق نے یقین دہانی کرائی تھی، زیادہ تر ادویات بنانے والی کمپنیاں کراچی میں ہیں۔

صحت سے مزید